منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کراچی،این جی او ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی رپورٹ تیار

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں این جی او ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ، پولیس نے سبین محمود کی والدہ مہناز اور ڈرائیور غلام عباس کا بیان قلم بند کرلیا ہے۔ پولیس نے این جی او ڈائریکٹر مقتولہ سبین محمود کی والدہ مہناز اور ڈرائیور غلام عباس کا بیان قلم بند کر لیا ہے۔ سبین محمود کی والدہ مہناز کے مطابق ان کی بیٹی گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے ان سے باتیں کر رہی تھی کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور پھر گولیاں لگنے سے وہ بھی زخِمی ہوگئیں ، ڈرائیور غلام عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سبین محمود گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ ان کی والدہ مہناز برابر والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ ٹارگٹ کلر ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ موٹر سائیکل پر پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے فائرنگ کی۔ ڈرائیور غلام عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ٹارگٹ کلر نے فائرنگ کی وہ اپنے بچا? کے لئے سیٹ پر لیٹ گیا اور ٹارگٹ کلرز کو شناخت نہیں کرسکا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سبین محمود کو 3 گولیاں لگیں۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 3 خول ملے جو فورنزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہوئے البتہ اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جا رہی ہیں۔ سبین محمود کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ ایک سیمینار میں شرکت کے بعد واپس جا رہی تھیں



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…