منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سبین محمود کے قتل کی آئی ایس پی آر کی طرف سے مذمت

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنما سبین محمود کے قتل کی مذمت کی ہے، جنہیں ایک دن قبل کراچی میں سفاکانہ طریقے سے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ڈائریکٹر آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ میں اپنے مختصر بیان میں اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ’’افسوسناک اور المناک‘‘ قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں کو اس قتل کی تحقیقات میں معاونت کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ سبین محمود کو کراچی میں کل اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، جب وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک سیمینار کی میزبانی کرنے کے بعد گھر واپس جارہی تھیں۔اس سیمینار کا عنوان تھا، ’’بلوچستان پر اقوامِ متحدہ کی خاموشی‘‘، بلوچ حقوق کے دو ممتاز رہنما ماما قدیر اور فرزانہ بلوچ نے دیگر مقررین کے ساتھ اس سیمینار سے خطاب کیا تھا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…