اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی تاریخ میں منفرد اور انوکھا حلقہ قائم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ابیٹ آباد کے علاقے کالا باغ کینٹ کی وارڈ نمبر 2 میں صرف 17 ووٹرز پر مشتمل حلقہ قائم کر دیا ہے جو کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے کم ووٹرز کا حلقہ بن گیا ہے حلقہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں دو امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ امیدواروں کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی تعداد کم ہونے کی و جہ سے ان کو انتخابی مہم پر زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑا اور ووٹرز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہر ووٹر کے پاس جانے کا بھرپور موقع ملا ہے جبکہ حلقے کے اس منفرد اور انوکھے ریکارڈ پر بطور امیدوار بہت خوش ہے ۔