پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں :ن لیگ

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ بطور جماعت کسی بھی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہ ہے۔ جبکہ انفرادی دھاندلی کی بیشتر شکایات پر ٹربیونلز فیصلے دے چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے منظم دھاندلی کے الزامات پر پاکستان مسلم لیگ ن نے جوڈیشل کمیشن کے لئے تحریری جواب کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو آج کمیشن آفس میں جمع کرایا جائے گا۔ جواب میں میں پی ٹی آئی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے۔ ن لیگ کی قانونی ٹیم کے رکن رفیق رجوانہ کے مطابق ن لیگ بطور جماعت عام انتخابات 2013 میں کسی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہ تھی ، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ان کے منشور اور مقبولیت کے باعث ملا ، انفرادی طور پر دھاندلی کے معاملات ٹربیونلز میں زیر التواء4 ہیں جبکہ بیشتر شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔ تحریری جواب میں میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دو سال تک عام انتخابات 2013 میں سازش کا الزام لگاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن کے سامنے تحریک انصاف عام انتخابات 2013 میں سازش کے الزام سے دستبردار ہو گئی اور الیکشن کمیشن کے انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا۔ ن لیگ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے بیشتر امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں اور انہوں نے نتائج بھی تسلیم کیے ، پی ٹی آئی کے شکست خوردہ امیدواروں میں سے صرف پانچ فیصد نے الیکشن ٹربیونلز سے رجوع کیا جن میں سے بیشتر کی عذرداریوں پر فیصلے دیئے جا چکے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…