جعل سازوں نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے اکاؤنٹ سے 86 لاکھ 63 ہزار روپے نکلوا لئے

5  مارچ‬‮  2015
کراچی (نیوز ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک کے اکاؤنٹ سے منظم جعلسازی کے ذریعے 86 لاکھ 63 ہزار روپے نکلوانے کاانکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالفتاح ملک کے کلفٹن میں واقع نجی بینک کی برانچ سے 17 سے 25 فروری کے دوران 8 چیکوں کی مدد سے جعلی دستخط کے ذریعے رقم نکالی گئی،یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایڈووکیٹ جنرل نے مذکورہ برانچ سے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کیا، بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق 17 فروری 2015 کو اکاؤنٹ سے 53لاکھ روپے کی پہلی قسط نکالی گئی۔ذرائع کے مطابق نوسرباز نے پہلے جعلی دستخط کے ذریعے عبدالفتاح ملک کی ڈپلیکیٹ چیک بک جاری کرائی اور پھر 8چیک کے ذریعے رقم نکلوائی، ایڈووکیٹ جنرل کی شکایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ا?ئی جی سی ا?ئی ڈی سلطان خواجہ اور ڈائریکٹر ایف ا?ئی اے کراچی شاہد حیات کو تحقیقات کا حکم دیا،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ رقم لاہور کے رہائشی شہزاد تنویر نے اپنی کمپنی ’’انٹرنیشنل ٹریڈرز‘‘ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی اور رقم وصول کرلی۔مذکورہ بینک نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو مذکورہ رقم واپس کردی ہے،ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جعل سازی کے دوران ایڈوکیٹ جنرل کا موبائل فون بھی کئی بار بند کرایا گیا تھا ، تحقیقات کے دوران مذکورہ سیلولر کمپنی نے بتایا کہ موبائل فون بند کرانے والے نے عبدالفتاح ملک کا شناختی کارڈ نمبر، والدہ کانام اوردیگرمطلوبہ معلومات بھی فراہم کیں جس پر موبائل فون بند کیا گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…