کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما سبرا منیم سوامی نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان جنگ چاہتا ہے تو بھارت تیار ہے ، 1971ءمیں پاکستان 2حصوں میں تقسیم کیا ، اب اس کے 4 حصے کریں گے ، پاکستان طاقتور نہیں وہ مایوس اور کمزور ہے ، سول حکومت بے فائدہ اور ڈمی ہے۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ بھارت کبھی پاکستان کیخلاف جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر پاکستان جنگ کرے گا تو بھارت بھی تیار ہے ، بھارت ایسا ملک ہے جس نے کبھی کسی ملک کیساتھ جنگ نہیں کی جب تک جنگ کیلئے اسے مجبور نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھئے: ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس میں خط وکتابت اردو میں شروع
ایک بھارتی اخبار کے مطابق سبرامنیم سوامی نے کہا کہ پاکستانی حکومت بے فائدہ ہے اس میں اعتماد کی کمی ہے اور وہ مایوس بھی ہے ، بھارت بہت پراعتماد ہے ، ہم نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور اگلی بار اسے چار حصوں میں تقسیم کریں گے