کراچی(این این آئی)کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑسکتی ہے تاہم موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔