پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات؛ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مشترکہ نمبر ون قرار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اردن سے سالانہ شائع ہونے والی دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شامل کیا گیا ہے،

فہرست میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام بھی شامل ہیں۔اشاعت کے خصوصی مضمون جوائنٹ نمبر ون میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔کتاب کے ٹاپ 50 کے ابتدائی چارٹ میں سعودی قیادت کو نمبر ایک، پاکستانی قیادت کو نمبر 2 اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو نمبر 3 پر درج کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس کتاب میں خصوصی مضمون جوائنٹ نمبر ون کے خصوصی حصے اور شخصیات کی تصاویر میں پانچوں رہنماں کو مشترکہ پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔فہرست میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ساتویں پوزیشن پر ہیں اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم تیرہویں اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سولہویں نمبر پر شامل ہیں۔واضح رہے کہ اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شائع کردہ اس فہرست کا 2027 ایڈیشن اس اشاعت کا اٹھارہواں سالانہ ایڈیشن ہے جس میں اس مرتبہ پہلی بار 5 عالمی رہنمائوں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…