منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کو برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کا خدشہ ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو برین ہیمرج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل وقفے کے بعد جیل میں دونوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس کے دوران ان کی طبی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں۔ وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے معائنے کے لیے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر یکم نومبر کو 192 تک پہنچ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ معالجین کی رائے کے مطابق اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو انہیں دماغ کی شریان پھٹنے یا دل کا دورہ پڑنے کا سنگین خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔وکیل نے بتایا کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہونے پر بھی فکرمند ہیں۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی کی آئندہ سرجری کے لیے 15 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، تاہم انہوں نے پہلے علاج کرنے والے ڈاکٹروں یا اسپتال سے دوبارہ آپریشن کروانے سے انکار کیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی پہلی سرجری کے فوراً بعد، آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہونے کے باوجود انہیں جیل واپس منتقل کرنا مناسب اقدام نہیں تھا۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ان کے پہلے کیے گئے آپریشنز کی مکمل طبی رپورٹس بھی طلب کی جائیں۔قانونی معاملات کے حوالے سے وکیل نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے وکلا کو القادر ٹرسٹ کیس میں عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور مقدمے کی بھرپور تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جس طرح سائفر اور توشہ خانہ مقدمات انجام کو پہنچے، اسی طرح القادر ٹرسٹ کیس بھی جلد ختم ہو جائے گا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق جج نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ بنیادی اپیلوں کی سماعت ایک ساتھ کی جائے گی، تاہم یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ پہلے نیب کی اپیلیں سنی جائیں یا القادر ٹرسٹ کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک پیشہ ور وکیل کی حیثیت سے ان کی اولین ذمہ داری عدالت کے سامنے حقائق رکھنا ہے۔ ان کے بقول عمران خان کا پیغام بھی یہی ہے کہ تمام قانونی معاملات کا حل عدالتی فورم کے ذریعے تلاش کیا جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید امید ظاہر کی کہ جلد لطیف کھوسہ کے ہمراہ انہیں ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…