اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے، جس پر پاک فوج کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مرحوم جنرل عبد الوحید کاکڑ کی طویل عسکری خدمات اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان کی قومی اور فوجی خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے یاد کیا گیا۔بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔



















































