جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات اور05 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،پشاور،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہوراورسیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش ملک کے بالائی علاقوں میں درمیانی شدت کیمرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جو رات سے اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے شمال مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے(آج)جمعہ کو خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار/ شدید موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب،اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 27، سیدپور 19، گولڑہ 14)، راولپنڈی (شمس آباد 18، کچہری 03، گوالمنڈی 01)،لاہور 06، منگلا 05، مری 03، سیالکوٹ (سٹی) 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 25، گلگت 02، ہنزہ 01، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 44، بھکر اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…