جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

نوجوان کی موت، کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاش فیملی کودینے کا انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور میں اچانک سڑک پر آکر تیز رفتار موٹر سائیکل کو روکنے اور حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر حکام نے نوجوان کی لاش روک لی اور اہل خانہ کو دستخط لینے کے بعد

میت اس شرط پر واپس دینے کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان میں گزشتہ روز ناکے پر میڈیا پرسن کے ساتھ آنے والے موٹرسائیکل سوار کو پولیس اہلکار نے روکا تاہم نوجوان کنٹرول کھو بیٹھا اور سے گرا جبکہ میڈیا پرسن بھی واقعے میں زخمی ہوا تھا۔حادثے میں 30 سالہ زین الیاس جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں رکھا اور گزشتہ روز ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیملی ذرائع نے بتایا کہ زین کے ورثا ء سے کارروائی نہ کرنے کی شرط پر دستخط کرنے کے بعد لاش دی گئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جارہی ہے۔

زین کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ساندہ میں ادا کی گئی۔ متوفی یر شادی شدہ اور پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن تھا۔سی ٹی او لاہور نے 30 سالہ زین کو سٹرک پر روکنے والے ٹریفک وارڈن سلطان الحق کوغفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…