پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کیساتھ ڈیل کیلئے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا’ رمیش کمار کا دعویٰ

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کے لیے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ،

عمران خان کے ساتھ 4سے 5ملاقاتوں کے بعد 14اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک نیا ماڈل بننے جارہا ہے جس پر 15ستمبر سے 15نومبر کے درمیان عملدرآمد متوقع ہے، اس نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین آن بورڈ ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے خبردار کیا کیا کہ جو نئے ماڈل میں رکاوٹ ڈالے گا اس کو باہر کر دیا جائے گا اور (ن)لیگ رکاوٹ بنی یا شفا ء انٹر نیشنل ہسپتال والی غلطی کی تو نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ خوش فہمی میں ہے،میں ان کو کہوں گاجاگتے رہو،(ن) لیگ کو چاہیے کہ صدرزرداری کی کتاب پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی کو کوٹف ٹائم دے گی توپیپلز پارٹی میں بہت لچک ہے ،جب تک محسن نقوی موجود ہیںپیپلز پارٹی کوخیر ہے کیونکہ آصف زرداری اور محسن نقوی کاگہراتعلق ہے لیکن اس میں بھی شک نہیں مقتدرحلقے پیپلز پارٹی سے خوش نہیں لیکن ہرکسی سے ایسے نہیں ہو سکتا اس لئے خوش بھی ہونا پڑتاہے۔انہوںنے کہا کہ سب کو پتہ ہے یہ کیسے آئے ہیںاس لئے (ن) لیگ خوش فہمی میں نہ رہے ،یہ ہی نہیں پتہ ہے آئندہ کیسے آنا ہے ۔ مقتدر حلقے تو ملک کی بھلائی دیکھتے ہیں کیونکہ جانیں تو وہ دے رہے ہیں ہم تو اسمبلی کی ٹھنڈی ہوائوں میں بیٹھتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…