اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی دھمکی دے دی

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی دھمکی دے دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شائد کچھ دن بعد ہم اس اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک، آپ نہیں چاہتے ہم اس سسٹم کا حصہ رہیں، لہٰذا ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں ہم اس کونے میں نہ رہیں تو ہم چلے جائیں گے، اس جمہوریت کو اگر بچانا ہے تو جو باتیں کہی ان پر غور کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کو کہا کوئی الشفا انٹرنیشنل اسپتال نہ جائے، ہم نے کہا سپریم کورٹ آرڈر کا احترام کیا جائے اور کوئی ویڈیو نہ بنائے، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے بانی پی ٹی آئی کا علاج صحیح نہ ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی لوگ ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، وہ کون ہیں جو عمران خان کو غلط ہسپتال لے گئے،

وہ کون تھے جو ایک گھنٹے کے اندر اندر عمران خان کو واپس لے گئے، کوئی لوگ ہیں جو اس کو سبوتاژ کرتا ہے۔قبل ازیں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا، جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بہت بڑی بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا، کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تو نظر ثانی ہو سکتی تھی، چاہتے ہیں سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو، اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…