پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

قتل کیس میں دیت کی رقم کتنی ہو گی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)قتل کیس میں دیت کی رقم کتنی ہو گی اور اس کا تعین کیسے کیا جائے گا؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ محفوظ کر لیا۔پیر کو عدالتِ عظمی نے مجرم ندیم خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

مجرم کے وکیل نے دورانِ سماعت کہا کہ مجرم سزا پوری کر چکا ہے، اب صرف دیت کی رقم ادا نہ کرنے کی سزا کاٹ رہا ہے۔پراسیکیوٹر ارشد حسین نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، رقم کے تعین سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، آج کل دیت کی رقم 1 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دیت کی رقم وقوعہ، گرفتاری یا سزا کے وقت کے مطابق مقرر ہو گی؟جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیے کہ قتل کرنا تھوڑا منہگا ہو تو شاید لوگ رک جائیں، سعودی عرب میں آج بھی دیت کیطور پر 100 اونٹ دیے جاتے ہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ وقت پر فیصلہ نہ ہونا نظام کی خرابی ہے، نظام کی خرابی کی سزا ملزم کو نہیں دی جا سکتی۔

پراسیکیوٹر ارشد حسین نے دلائل دیے کہ ملزم کی عمر کا تعین تو گرفتاری کے وقت سے ہوتا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ تمام پراسیکیوٹرز اس معاملے پر تحریری معروضات جمع کروا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…