بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک)انتخابی نتائج کے مطابق 38 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جن میں مسلم لیگ ن نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے واضح برتری حاصل کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی 12 نشستیں جیت کر دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، جبکہ عوام دوست و بازو پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ایل اے 16 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اکبر کو نمایاں برتری حاصل ہے۔ 186 پولنگ اسٹیشنز میں سے 174 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جبکہ باقی 12 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔انتخابات میں متعدد سیاسی جماعتیں کوئی نشست حاصل نہ کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 میں سے 20 سیاسی جماعتیں ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا۔سابق وزرائے اعظم کے درمیان بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پانچ سابق وزرائے اعظم میں سے تین کو شکست ہوئی جبکہ دو اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب رہے۔ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق بھمبر سے کامیاب نہ ہوسکے، سابق وزیراعظم سردار عتیق باغ سے انتخاب ہار گئے جبکہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نیلم اور باغ دونوں نشستوں پر شکست سے دوچار ہوئے۔

دوسری جانب راجہ فاروق حیدر اور فیصل راٹھور اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔انتخابی نتائج میں آئی پی پی اور مسلم کانفرنس کے کئی اہم امیدوار بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی کوئی نشست اپنے نام کرنے میں ناکام رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…