جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

کون سنبھالے گا آزاد کشمیر کی کمان؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر میں انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے مختلف نام زیرِ غور آ رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس وقت مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ غلام قادر کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام “رپورٹرز کارنر” میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سہیل رشید نے کہا کہ انتخابی عمل کے ابتدائی دو مراحل کے بعد یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں مسلم لیگ (ن) ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے مزید چار نشستوں کی ضرورت ہے، جس کے بعد اسے حکومت سازی کے لیے کسی اتحادی جماعت کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم کے ممکنہ امیدواروں میں چوہدری محمد سعید (میرپور) اور بیرسٹر افتخار گیلانی (مظفرآباد) کے نام بھی زیرِ بحث تھے، اور ان دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے انتخابی جلسوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ تاہم دونوں رہنما اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

سہیل رشید کے مطابق موجودہ صورتحال میں نیلم سے کامیاب ہونے والے شاہ غلام قادر وزیراعظم کے منصب کے لیے سب سے نمایاں امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا نام بھی زیرِ غور آ سکتا ہے، تاہم موجودہ سیاسی منظرنامے میں ان کے امکانات نسبتاً کم دکھائی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…