منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

گلگت بلتستان انتخابات میں کس پارٹی نے کتنے ووٹ لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسکردو(این این آئی)گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹوں کے تناسب سے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

گلگت بلتستان انتخابات کے غیرحتمی نتائج کیمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 فیصد ووٹ لیے اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار 22 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے 8 فیصدووٹ لیے اور آزاد امید واروں کو ڈالے گئے ووٹوں سے 29 فیصد ووٹ ملے ہیں۔گلگت بلتستان الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک پاکستان نے 4، 4 فیصد ووٹ لیے کیے جب کہ جے یو آئی کے امیدواروں کو 2 فیصد ووٹ ملے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے جی بی انتخابات میں 11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 617 ووٹ ڈالے گئے

جن میں سے مختلف جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد کچھ اس طرح رہی جس کے مطابق پیپلز پارٹی155620،آزاد امیدوار 147749،مسلم لیگ (ن)116529،استحکام پاکستان پارٹی 40203،مجلس وحدت مسلمین 22061،اسلامی تحریک پاکستان21362،جے یو آئی(ف)،11408،عوامی ورکرز پارٹی 3819،جماعت اسلامی 1261،پاکستان مسلم لیگ 1038،پاکستان نظریاتی پارٹی790،ایم کیو ایم پاکستان261،پاکستان مرکزی مسلم لیگ134،عوامی نیشنل پارٹی53،پاکستان عوامی تحریک22 ور تحریک تحفظ پاکستان نے 7ووٹ حاصل کئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…