بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،

جس کے نتیجے میں آئل ٹینکرز کی آمدورفت متاثر ہونے لگی ہے۔ خلیجی پانیوں میں موجود متعدد جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جہاز کو اس گزرگاہ سے گزرنے کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق حزب اللہ کی موجودگی کے باعث لبنان کو اس معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا اور اس معاملے کو الگ طور پر دیکھا جائے گا۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق چند ہی منٹوں میں مختلف علاقوں میں سو سے زائد حملے کیے گئے، جبکہ شہر صور (ٹائر) کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد شدید فضائی بمباری کی گئی۔

اسرائیل نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ لبنان، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے۔ دارالحکومت بیروت کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی ریڈ کراس کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اب تک 89 افراد جاں بحق جبکہ 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…