ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

’’ایک رات میں ایران کو تباہ کر دیں گے اور وہ رات کل ہوسکتی ہے‘‘،ڈونلڈٹرمپ نے ایران کوڈیڈلائن دے دی

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایک رات میں تباہ و برباد کردیں گے ،

شاید وہ رات (آج)منگل ہو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ریسکیو مشن اور آبنائے ہرمز ڈیڈ لائن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سب سے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 200افراد کو صرف ایک فرد کو بچانے کیلئے بھیجا گیا، ہم نے ایسا کیا اور ہمارا ساتھ قسمت نے دیا، امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ایک ملک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ (آج)منگل ہوسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس مشکل ریسکیو آپریشن میں ہم کسی ایک کو پیچھے نہیں رہنے دیتے، ہم نے ایران کی سرزمین سے امریکی پائلٹ کو ریسکیو کیا، کسی کے پاس ایسی ملٹری اور اسلحہ نہیں جو امریکا کے پا س ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی کے پاس ایسی ملٹری اور اسلحہ نہیں جو امریکا کے پاس ہے، ایف 15 جہاز کے طیارے سے کرنل کو بحفاظت واپس لے آئے، کرنل بری طرح متاثر تھا، ایرانی افواج بری طرح زخمی کرنل کو ڈھونڈ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کرنل نے اپنے زخموں کی مرہم پٹی کی اور پہاڑ کی بلندی پر چڑھتا رہا، کرنل کی تلاش میں ہزاروں ایرانی تھے اور امریکی طیارے بھی تلاش کر رہے تھے، ایران کی سر زمین سے 48گھنٹوں میں زخمی حالت میں واپس نکالا گیا، کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے امریکی فوج کو پائلٹ کو ریسکیو کرنے کا حکم دیا تھا، ہم نے اپنے طیاروں کو خود تباہ کیا کیونکہ کسی دشمن کو اس نئی ٹیکنالوجی تک نہیں جانے دینا چاہتے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین جنگی ساز و سامان ہے، آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کو سراہتا ہوں۔

اس سے قبل میڈیاسے گفتگومیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو دی گئی منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے، آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کا کوئی پل نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارا آپریشن رجیم کی تبدیلی تھا، اب ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرونز بچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلی، دوسری اور تیسری رجیم تبدیل کر دی، ڈیل کے لیے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں اور ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی حمایت کرنے والے بیوقوف ہیں، امریکا اب جن لوگوں سے بات کر رہا ہے وہ سخت گیرنہیں بلکہ دانشمند ہیں، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…