پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

لودھراں کے قریب تیز گام کی کئی بوگیاں الٹ گئیں

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

آدم واہن کے قریب تیز گام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں اور کئی مسافر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی اس ٹرین کو بہاولپور اور لودھراں کے درمیان حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بوگیوں کو آپس میں جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا، جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق انجن کے ساتھ منسلک چند بوگیاں آگے کی جانب نکل گئیں جبکہ پیچھے رہ جانے والی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں مدد کے لیے پہنچے اور مسافروں کو ڈبوں سے نکالنے میں حصہ لیا۔

چونکہ عید کے دنوں میں ٹرین میں مسافروں کی تعداد زیادہ تھی، اس لیے زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…