بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 19 تا 21 رمضان خصوصی تھریٹ ایڈوائزری جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)شہر بھر میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ 19 سے21 رمضان المبارک کے دوران سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے،یہ مراسلہ تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، سرکل افسران اور تھانوں کے سربراہان کو بھجوا دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق شہر بھر میں اہم تنصیبات، جوائنٹ چیک پوسٹس، ون ویلنگ پکٹس اور رمضان المبارک کے حوالے سے مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تمام ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ چیک پوسٹس اور دیگر سیکیورٹی پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو ہر دو گھنٹے بعد چیک کریں اور سیکیورٹی صورتحال سے بریف کریںاسی طرح اہم سرکاری عمارتوں، نور خان ایئر بیس چکلالہ، پولیس لائنز، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی مسلسل چیک کرنے اور فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔مراسلے میں بس اسٹینڈز اور مصروف ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی اضافی نگرانی کیلئے فورس تعینات رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام پولیس دفاتر، تھانوں اور چوکیوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی کہ پولیس لائنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ایک افسر کو 24 گھنٹے کیلئے تعینات کیا جائے جو ہر گھنٹے ڈیوٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کرے۔مزید برآں رمضان المبارک کے دوران رمضان سہولت بازاروں، دسترخوانوں، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پر بھی مناسب سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔مراسلے میں سحری اور افطاری کے بعد ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قائم پکٹس پر تعینات اہلکاروں کو مکمل بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ایس پی سیکیورٹی کو ضلع کچہری، نیو جوڈیشل کمپلیکس، انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی کا بذات خود جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…