ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروےکے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک)اسلام آباد میں ایک عدالتی کارروائی میں شرکت کرنے پر حکومتِ پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفترِ خارجہ بلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سفیر کو جمعرات کے روز طلب کیا گیا، جہاں ایڈیشنل فارن سیکرٹری (یورپ ڈویژن) نے عدالت میں ان کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور نامناسب اقدام قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ سفیر کا یہ طرزِ عمل نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی ضابطوں کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہیں واضح طور پر بتایا گیا کہ اس طرح کی کارروائی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور ہوتی ہے۔ سفیر کو ویانا کنونشن سمیت قائم شدہ سفارتی اصولوں کی مکمل پاسداری کی تاکید بھی کی گئی۔یاد رہے کہ ناروے کے سفیر آج سپریم کورٹ میں اُس سماعت میں موجود تھے جو ایمان مزاری کے خلاف مبینہ متنازع ٹوئٹ کیس سے متعلق تھی، اور ان کی عدالتی حاضری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…