راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوئی۔جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کی رپورٹ مرتب کرکے جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔















































