بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سہیل آفریدی کی بڑی دھمکی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |
Sohail Afridi
Sohail Afridi

راولپنڈی — وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے۔ گورکھپور ناکے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تمام قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کیے ہیں اور دھرنے میں شرکت کرنا چاہتے تھے، مگر پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں نے انہیں منع کیا۔

سہیل آفریدی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا واقعی اس حکومت کے پاس کوئی اختیار ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بانی کی ہدایت پر ہوئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے پاس کوئی حقیقی اختیار نہیں۔انہوں نے 8 فروری کے واقعے اور 23 نومبر کے حالیہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے، حالانکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں 95 فیصد عوام نے ووٹ نہیں دیا، جس سے بانیِ پی ٹی آئی کے لیے عوامی یکجہتی کا اظہار ہوا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے سبب خدشات بڑھ رہے ہیں، اور انہوں نے کسی سے بات کرنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ 5300 ارب روپے کی کرپشن پر روشنی ڈالیں، جو عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔آخر میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہ این ایف سی اجلاس میں اپنے صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور موقف اپنائیں گے، اور حکومت نے چار بار این ایف سی اجلاس ملتوی کر کے مسائل کو طول دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…