پیرس: فرانس کی بحریہ کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔کمانڈر نے واضح کیا کہ اس کارروائی میں بھارتی ناکامی کی وجہ چینی جے-10 سی طیاروں کی تکنیکی برتری نہیں بلکہ پاکستان کی مؤثر جنگی حکمت عملی اور فضائی صورتحال کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت تھی۔
لندویزیو میں قائم فرانسیسی بحری فضائی اڈے کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے انڈو پیسیفک کانفرنس کے دوران بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جب دونوں ممالک کے درمیان فضائی کشیدگی عروج پر تھی، پاکستان نے اس پیچیدہ فضائی لڑائی کو اپنے حریف کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر انداز میں سنبھالا۔کیپٹن لونے کے مطابق اس موقع پر فضا میں 140 سے زائد جنگی طیارے موجود تھے، جس کی وجہ سے دونوں جانب کے لیے نشانہ بنانا نسبتاً آسان ہو گیا تھا۔















































