اسلام آباد (این این آئی) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔
تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان انٹلیجنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا اکائونٹس بھی کئی بار اسلام آباد پر خودکش حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں جس سے پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات سے پاک افغان تعلقات پر مزید دبا پڑ سکتا ہے اور دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔















































