جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

datetime 22  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد (آج)پیر 22ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوگا ، 26ستمبر کو وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور منتخب مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم منتخب اسلامی رہنماؤں کی اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔حکام کے مطابق نیویارک کے اس دورے کے دوران وزیرِاعظم پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے جو 22 ستمبر 2025 سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوگا، ان کے ہمراہ وزیرِخارجہ اسحق ڈار، دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم شہبارشریف 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ بالخصوص بھارت کے زیرِقبضہ کشمیر اور فلسطین میں طویل قبضوں اور حقِ خودارادیت کی مسلسل محرومی جیسے مسائل کا حل تلاش کرے،وہ غزہ کے سنگین بحران کی جانب بھی عالمی توجہ مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کریں گے۔اجلاس کے دوران وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دیگر عالمی مسائل جیسے ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی پر اجاگر کریں گے۔ وزیرِاعظم یو این جی اے کے موقع پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے اعلیٰ سطح اجلاس اور کلائمیٹ ایکشن کے خصوصی اجلاس سمیت کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔اس دوران ان کی متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرِاعظم اس موقع پر اس عزم کو بھی اجاگر کریں گے کہ پاکستان بطور سلامتی کونسل کے رکن تمام ممالک کے ساتھ مل کر یو این چارٹر پر عملدرآمد، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کرتا رہے گا۔دفترِ خارجہ نے زور دیا کہ وزیرِاعظم کی یہ شمولیت پاکستان کے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط عزم کی عکاسی کرے گی اور امن و ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…