ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ بات چیت کےلیے 4 نکات پیش کردیئے

datetime 3  جون‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے چند بنیادی شرائط ہیں جن پر عمل ضروری ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت صرف ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے موجود ہیں اور مکمل مذاکرات کی بحالی کے لیے چار اہم نکات طے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کرکے کسی بھی قسم کی پیش رفت ممکن نہیں، اسی لیے سب سے پہلے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے حالات کو بہتر بنانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں تجارتی روابط پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت چاہے تو دہشت گردی جیسے موضوعات پر بھی پاکستان بات کرنے کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف نے مزید انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارت کی جانب سے جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور ردعمل دیا تھا اور اس دوران چار رافیل طیارے بھی مار گرائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی دباؤ پر امریکہ نے پاکستان سے رابطہ کیا، جس کے بعد فائر بندی ممکن ہو سکی۔وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر بھارت دوبارہ غیرذمہ دارانہ قدم اٹھائے گا تو نقصان بھی اسے ہی ہوگا، خاص طور پر معیشت کے محاذ پر۔اس موقع پر وزیراعظم نے عوام کو مالیاتی محاذ پر ریلیف دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خاص طور پر زرعی شعبے کے حوالے سے بھی عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…