پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پاک جاپان بزنس کونسل کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد /ٹوکیو (این این آئی)پاک جاپان بزنس کونسل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کردیا۔ جاری بیان میں چیئرمین رانا عابد حسین نے کہاکہ جنرل عاصم منیر کو سونے کا تاج بے مثال قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت فراہم کی جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو موثر پیغام دیا اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔رانا عابد حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نڈر اور دیانت دار سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ قومی وحدت، عسکری استحکام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…