اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان،حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان،ذاکر خان،فرد خان،رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نظریے اور قیادت کے وژن سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”موجودہ سیاسی منظرنامے میں پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا حل دے سکتی ہے اور عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں اجاگر کر سکتی ہے،سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکبر سید جیسے باشعور اور بااثر افراد کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہو گی