ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

2024،پاکستان سمیت دنیا بھر میں 122صحافی جان سے گئے ، عالمی صحافتی تنظم

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)نے بتایاہے کہ 2024میں عالمی سطح پر کل 122صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو قتل کیا گیا جن میں 14خواتین بھی شامل تھیں۔31دسمبر کو جاری ہونیوالی سالانہ کلڈ لسٹ کے مطابق 2024کو صحافیوں کیلئے ایک مہلک سال قرار دیا گیا ہے۔آئی ایف جے نے اس سال کو صحافیوں کیلئے ایک انتہائی خطرناک سال قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ایک عالمی معاہدے کے فوری طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آئی ایف جے نے 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر 2024میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی تھی جس میں 104ہلاکتیں شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطی اور عرب دنیا میں ہونے والی مزید ہلاکتیں ہیں، فلسطین میں9مزید صحافیوں کی ہلاکت اور شام میں 2صحافیوں کی ہلاکت نے اس فہرست میں اضافہ کیا۔غزہ اور لبنان میں جنگ نے فلسطینی 64، لبنانی 6اور شامی ایک، میڈیا کارکنوں کی ہلاکتوں کو دوبارہ اجاگر کیا ہے جو 2024میں ہلاک ہونے والے تمام صحافیوں کا 58%بنتی ہیں،7اکتوبر 2023کو جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطین میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد کم از کم 147تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک جدید صحافت کی تاریخ میں سب سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔اس کے علاوہ عراق میں 3میڈیا ورکرز کی ہلاکت جن میں 23اگست کو2خواتین شامل تھیں، شام میں 4دسمبر کو ایک فوٹوگرافر کی ہلاکت اور 19دسمبر کو شمالی شام میں 2کرد صحافیوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ایشیا پیسیفک میں 2024میں 7صحافی پاکستان، 5بنگلہ دیش، 3بھارت، ایک کمبوڈیا اور ایک فلپائن میں کی جانیں گئیں ، میانمار میں فوجی حکومت صحافیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جہاں3صحافیوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ انڈونیشیا اور قازقستان میں بھی ایک ایک صحافی کی ہلاکت ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق افریقہ میں 2024میں 10صحافیوں کی ہلاکت ہوئی ان میں سے 6ہلاکتیں سوڈان میں ہوئی ہیں اس کے علاوہ، صومالیہ، چاڈ اور کانگو کے صحافی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔امریکہ میں 2024میں 9صحافی ہلاک ہوئے جن میں 5میکسیکن، 2کولمبیا کے اور2ہیٹی کے صحافی شامل ہیں، اس خطے میں صحافیوں کو خاص طور پر منشیات کی اسمگلنگ پر رپورٹنگ کرنے کی وجہ سے دھمکیاں، اغوا اور قتل کا سامنا ہے۔

یوکرائن کی جنگ نے 2024میں بھی صحافیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنی، جہاں4صحافی ہلاک ہوئے، 2022میں یہ تعداد 13تھی اور 2023میں 4، اس کے باوجود یورپ صحافیوں کیلئے دنیا کا سب سے محفوظ براعظم ہے۔31دسمبر 2024تک آئی ایف جے نے 516صحافیوں کی قید کی تصدیق کی ہے، جو 2023(427)اور 2022(375)کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے، چین (135صحافیوں)دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکا ہے جس کے بعد اسرائیل (59فلسطینی صحافی)اور میانمار (44صحافی)کا نمبر ہے۔آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری انتھونی بیلانگر نے کہا ہے کہ ہم 122میڈیا پیشہ ور افراد کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں جو اس سال ہلاک ہوئے، ان ہلاکتوں کے پیچھے 122کٹے ہوئے قصے ہیں، صحافیوں کی ہلاکتوں کا حساب نہ چکایا جائے اور اس عذاب کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی حفاظت کیلئے ایک معاہدہ اپنایا جائے تاکہ ہر سال ہونے والی صحافیوں کی ہلاکتوں اور چوٹوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…