پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

آئینی عدالت کا قیام، کے پی حکومت کا اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے آئینی عدالتوں کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو ہم مانتے ہی نہیں تو کیسے آئینی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ مانیں، اسی لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 26 ویں ا?ئینی ترمیم کے تحت ا?ئینی عدالتوں کے قیام کے لیے قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کیلیے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی، اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم نے ایکسپریس کو بتایا کہ تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے تو اسے کیسے ہم تسلیم کر سکتے ہیں۔ کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور سینیٹ الیکشن بھی نہیں ہوئے اس صورتحال میں نامکمل ایوان میں کیسے قرارداد لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…