ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر مقدمہ درج

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بانء پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا۔بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے پْرتشدد احتجاج کر کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ لگائے، عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔مقدمے میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانء پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…