اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں، متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے، یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات میں یہ شکایات سامنے آئیں، پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندی کابینہ نے پیش کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ شکایات دستاویزات کی صورت میں پاکستان بھجوا دیں۔دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر یو اے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کا یو اے ای میں سوشل میڈیا کا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی جعلی طریقے سے تصدیق کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا کہ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا، پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکا دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…