اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے جنہوں نے حملہ کیا ہے ان کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لئے کابینہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کار پر حملہ ہوا ہے۔ ہم اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…