منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کب رہا ہوں گے ؟ بڑی پیشگوئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے۔اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم میں 18 ویں آئینی ترمیم کی شقیں بھی شامل ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بڑی ٹربل میں ہیں، وہ سردیاں جیل میں گزارنے کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے۔سابق صوبائی وزیرنے کہاکہ پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہونے کا الزام غلط ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے ساتھ رہیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم رکھنے میں سرگرم عمل ہے، ہم پنجاب کے علاقوں میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔منظور حسین وسان نے کہا کہ نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے سے تعلیم پروان چڑھے گی، تعلیم دوست افراد تعلیمی ادارے کھولنے کی طرف توجہ دیں، پاکستان لا کالج کی جدید ترین عمارت دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی کی تاریخ بتارہی ہے کہ خیرپور قدیم دور سے شاہکار علمی و ادبی شہر رہا ہے، علاقے کے نوجوان پاکستان لاکالیج میں پڑھ کربڑے قانوندان بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…