ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عمل درآمد کے لیے بھیجی جائے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے، وہ سابق وزیرِ اعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کیلئے درخواست دائر کی تھی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…