اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کل اسلام آباد ضرور جاؤں گا،علی امین گنڈاپور کا اعلان جنگ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ وہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش جائز ہے، امید ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائےگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں،کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کے لیے مارچ کیا جائے گا جب کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل بھی دی گئی۔اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی ان کی بہن، ڈاکٹر یا پارٹی قائدین سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کے لیے مارچ کیا جائےگا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…