منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایس سی او میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام سامنے آ گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے چند ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیے۔چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔قازقستان کی وزیرِ اعظم اولڑاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ڑاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول ذادہ، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف پاکستان آئیں گے جبکہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

اس کے علاوہ ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی او انٹر بینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…