بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے کوئی تصفیہ نہیں ہوگا،عمران خان

datetime 4  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپندی(این این آئی )بانی پی ٹی آئی عمران نے کہاہے کہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے،حکومت کے خاتمے کے بعد سے تنقید افراد کیخلاف رہی فوج کے ادارے کیخلاف نہیں، میرے خلاف بوگس کیس ختم کیے جائیں تو فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیرملکی خبرایجنسی کیسوالات کے جوابات میں فوج کے ساتھ تعلقات برقرار نہ رکھنے کو بیوقوفی قرار دے دیا۔

عمران خان نے کہاکہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہو گی، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ امریکا کے خلاف کوئی رنجش نہیں،حکومت کے خاتمے کے بعد سے میری تنقید افراد کیخلاف رہی فوج کے ادارے کے خلاف نہیں، فوجی قیادت کے بارے میں غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہراناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسے تمام مذاکرات کیلئے تیار ہیں جو ملک کی بگڑتی صورتحال کو بہتر کرسکے، وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بات چیت کرنے کا فائدہ نہیں، جو اصل قوت ہیں ان سے ہی بات کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فروری کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے دھاندلی زدہ انتخابات تھے، اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اور میرے خلاف بوگس کیس ختم کیے جائیں تو فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…