منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پنشن میں 100فیصد اضافہ زلفی بخاری نے خوشخبری سنادی

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زلفی بخاری کی جانب سے بزرگ پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے پنشنرز کو پنشن میں تقریباً 100 فیصد اضافے کی خوشخبری سنائی گئی ہے، ای او بی آئی پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے تک لے کر آئے ہیں ۔انشاء اللہ کم از کم پنشن 15ہزار کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کم از کم پنشن کو ساڑھے آٹھ ہزار روپے کیا گیا ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ کچھ روز قبل زلفی بخاری نے محنت کش طبقے کو بھی خوشخبری سنائی تھی ۔ دریں اثنا معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ لیبر معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں زلفی بخاری نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے کوئی پاکستانی بطور لیبر کویت نہیں گیا، اب کویت کے ساتھ بھی لیبر سے متعلق معاہدے ہو رہے ہیں، لیبر کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے معاہدے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ یو اے ای سے واپس آئے ہیں، انھیں بھی اب آہستہ آہستہ یو اے ای واپس بلا لیا جائے گا، یو اے ای حکام کی کوشش ہے کہ لوگوں کو آہستہ آہستہ واپس بلایا جائے، اس سلسلے میں کرونا میں کمی کے بعد یو اے ای حکام نے سب سے پہلے مجھے طلب کیا۔زلفی بخاری نے کہا کرونا وبا کے دوران بیرون ملک سے 4 لاکھ پاکستانی واپس آئے ہیں، ان میں سے 2 لاکھ تو طلبہ تھے، 50 ہزار بیرون ملک سے ایسے پاکستانی آئے جن کو چھٹیاں دی گئیں، اب کوشش ہے کہ جن پاکستانیوں کو چھٹیاں دی گئیں انھیں واپس بلایا جائے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی معاہدے کیے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری میں درپیش مسائل ختم کیے جا رہے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے جو مسائل تھے

انھیں بھی دور کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا ہم اوورسیز کے بینک اکاؤنٹس کھولنا چاہتے ہیں جو بڑی کامیابی ہوگی، اس سلسلے میں ڈیجیٹل اوورسیز بینکنگ کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا، جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، بلز دے سکتے ہیں، سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔زلفی بخاری نے بتایا کہ پنشن 5 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار کر دی گئی ہے، ان شاء اللہ پنشن کو 15 ہزار روپے تک لے کر جائیں گے، یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ تمام پنشنرز کو قانونی دائرہ کار میں لے آئیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…