پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی

datetime 18  مئی‬‮  2024
Kyrgyzstan Pakistani students attack
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشکیک/اسلام آباد (این این آئی)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دئیے جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے، تاہم سفارتخانے کے مطابق اب تک کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔سوشل میڈیا پوسٹس کے برعکس سفارتخانے نے کہا کہ اب تک کسی پاکستانی طلبہ کی موت یا ریپ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ہجوم کے تشدد کے تناظر میں سفارتخانے نے سختی سے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی طلبہ گھروں کے اندر رہیں۔بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ بشکیک میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔

سفیر نے کہا کہ ایمرجنسی کی صرت میں طلبہ ان ہیلپ لائن نمبروں پر 996555554476+،996507567667+رابطہ کریں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی سفیر کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے کرغستان کے حکام سے رابطے میں ہے، ان کی حفاظت سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خاتون طالبہ نے بتایا کہ ہم نے ہاسٹل کے واش روم میں پناہ لی ۔پاکستانی طالبہ کے مطابق ہمارے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ جلد ہمارے لیے اقدامات اٹھائے۔دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ کرغزستان میں سفارتخانے سے رابطے میں ہیں، صورت حال مانیٹر کر رہے ہیں۔

دریں اثناوزیر اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکیطلبہ سے ملاقات کی ہدایات کردی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔پاکستانی سفیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔وزیراعظم نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین سے رابطے میں رہیں، ان کو برقت معلومات فراہم کریں، شہباز شریف نے سفارتخانے کو زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔دفتر خارجہ نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد کے معاملے پر ہنگامی اقدامات شروع کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ سیل فعال کردیا گیا۔

کرغستان میں رہائش پزیرپاکستانی برادری اور طلبا درج نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں، 0519203094، 0519203108۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پاکستانی طلبہ پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کرغز حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ کرغستان حکام پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کرغستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی تصاویر آ رہی ہیں، قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں۔سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو بلا کر بشکیک اور گرد ونواح میں پاکستان طلبہ کو درپیش خطرات پر اپنی تشویش سے آگاہ کرے اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کرے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…