اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی میجرجنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔