9 مئی مقدمات: شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی

1  اپریل‬‮  2024

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گْل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابقسانحہ 9 مئی سے متعلق 3 تھانوں (تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ، کینٹ) کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔شیخ رشید، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا اور زرتاج گل اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدموں میں دہشت گردی کی دفعات پر بھی سوالات اٹھائے۔پراسیکیوشن نے چالان کی نقول کی فراہمی کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔دریں اثنا شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، کرنل اجمل صابر، زرتاج گل، چوہدری ساجد، واثق قیوم، تیمور مسعود اکبر سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3، 3 نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں، 11 کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں، آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں۔رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ڈیرہ غازی خان میں موجود تھی، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کو فریم کیا گیا، جن کو فائدہ ہوا وہ آج حکومت میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مْجھے میڈیا سے پتا چلا نو مئی کی راولپنڈی ڈویڑن میں 14 مقدمات درج ہوئے، آج میری ان 14 کیسز ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم آئین کی بھی پاس داری کرتے ہیں یہ ہمیں ایف آئی آر ہی نہیں دیتے، ابھی تک نو مئی کی آڑ میں ہم سب کو سزا دی جا رہی ہے، ہم آئین اور قانون کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جگہ سے نکلتے ہیں دوسری جگہ ایف آئی آر کر دی جاتی ہے، 14 تو کیا 1400 ایف آئی آر درج کر دی جائیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…