بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بری کردیا

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بری کردیا۔احتساب عدالت لاہور میں نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش عدالت میں ہوئے۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا۔قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔احتساب عدالت کے جج راعبدالجبار نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔نیب کی جانب سے عدالت جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اس وقت کے وزیر اعلی نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے استثنیٰ پالیسی اور قوانین کے خلاف میر شکیل الرحمن کو مالی فائدہ دیا تھا۔نیب کے مطابق استثنیٰ پالیسی کی خلاف ورزی پر نواز شریف نے قومی خزانے کو 14کروڑ 35لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…