اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر غلام سرور کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں ،ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اْن یادگاروں پہ حملہ کرنا، جی ایچ کیو پہ حملہ کرنا،کور کمانڈر ہائوس پہ حملہ کرنا، میانوالی بیس پہ حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے جی ایچ کیو پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پہ حملہ کیا تو میں اْن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیر نے کہاکہ میرا یہ مطالبہ ہے بحیثیت ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اْس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف میں نے پارٹی کے ہر فورم پہ بھی کیا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا ، بْرا ہوا ، بہت بْرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…