اسلام آباد(این این آئی)یونان میں پیش آئے کشتی کے حادثے کے بعد ریسکیو کئے گئے افراد کے بیانات کے ذریعے 14پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں۔
انسانی اسمگلرز کی شناخت سامنے آنے کے بعد گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرز میں سے 5کا تعلق گجرات سے ہے جن کے نام شفقت، فیصل سنیارا، آصف سنیارا، حاجی ذوالفقار اور میاں عرفان ہیں۔ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرز ریاست اور جاوید اقبال کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ منڈی بہائوالدین کے ساجد وڑائچ اور مدثر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ ڈسکہ کا رانا نقاش اور عابد سکنہ کے نام بھی انسانی اسمگلرز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مریدکے کا انسانی اسمگلر ریاست اور سیالکوٹ کا ندیم اسلم بھی انسانی اسمگلنگ کے کام میں ملوث ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے انسانی اسمگلر طلعت کیانی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔