پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں، جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں،شاہ محمود قریشی

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی اس کے حق میں ہیں تاہم میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔

سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کیے گئے، 9 مئی واقعات میں مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں لیکن ایک بھی ثابت نہ کرسکے، ملتان میں موجود ہی نہیں تھا لہٰذا انتظامیہ میں کچھ تو خوف خدا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گرفتار ہوا اڈیالہ جیل گیا اور مقدمات ملتان میں درج ہوگئے، ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، عدالت نے میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے، میرا ضمیر مطمئن ہے میرے ہاتھ صاف ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستانی اداروں کا دفاع کیا ہے، کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ اس کے حق میں ہوں، 40 سالہ سیاست میں حب الوطنی کی سیاست کی، میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں قید تنہائی میں کوئی کیسے نقص امن پیدا کر سکتا ہے، جون میں جیل میں دوران قید نل کا پانی ملتا تھا۔سانحہ 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی طرح شاہ محمود قریشی کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا جنہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی لیکن انہیں ایک بار پھر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تاہم پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم قرار دے کر ان کے رہائی کے احکامات جاری کیے۔
٭

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…