ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ امریکی کمپنی شیل کیشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، یونائیٹڈ کنگڈم کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو رائل ڈچ شیل پی ایل سی کا ذیلی ادارہ ہ اور دنیا کی سب سے بڑی توانائی اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔شیل پیٹرولیم کمپنی پیٹرولیم مصنوعات اور کمپریسڈ قدرتی گیس کی مارکیٹنگ کرتا ہے، اور مختلف قسم تیلوں کی آمیزش اور مارکیٹنگ بھی کرتا ہے۔خیال رہے شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…